مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق احمد کے درمیان ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور ہر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ قائم کرتے ہوے ترقیاتی منصوبوں میں دور افتادہ علاقوں کی شمولیت کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق بہترین طرز حکومت کے ذریعے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا ۔دریں اثناء وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی سے ایڈیشنل سیکرٹری سکولز راجہ عمران شاہین نے ملاقات کی ۔انہوں نے وزیر حکومت کو محکمہ کی کارکردگی سے متعلق بتایا۔
ادھر ڈائریکٹر جنرل زراعت خواجہ خورشید لون نے بھی وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی سے ملاقات کی اور انہیں محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں