وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سجادہ نشین سائیں متو بابا کی درگاہ آمد، مزار کے لیے 10 لاکھ روپے،پرائمری سکول کو ہائی کا درجہ دینے، مقامی روڈ کو کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج میں شامل کرنے کا اعلان ۔۔۔۔

جہلم ویلی(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے دورہ جہلم ویلی کے دوران چناری گڑمنڈا میں مشہور روحانی درگاہ حضرت سائیں متو بابا سرکار کے عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سجادہ نشین سائیں متو بابا نے درگاہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔

عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر اولیاء کی سرزمین ہے، اولیاء کرام کی تعلیمات رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں، اولیاء کرام نے اسلام کے پیغام کو عام کیا اور اللہ پاک اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کے لیے اپنی زندگیوں کو امت کی بہتری کے لیے وقف کر دیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر مزار کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے دینے، گڑمنڈا پرائمری سکول کو ہائی کا درجہ دینے اور مقامی روڈ کو کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close