مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 3شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں ایک کا تعلق نیلم اور2کا کوٹلی سے ہے، 4مریض صحتیاب ہوئے او214افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ آزادکشمیرمیں اب تک317505افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34498افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33713افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
جبکہ44مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے44مریضوں میں سے41 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 3مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں