مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان کی جمال فاونڈیشن کے زیر نگرانی چلنے والے آرفن سینٹر کا دورہ، یتیم و نادار بچوں کے ہمراہ وقت گزارا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ جمال فاونڈیشن کے زیر اہتمام آرفن سینٹر آ کر بہت خوشی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے اداروں کی سرپرستی کرے تاکہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی رہائش و تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے، حکومت کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر نے جمال فاونڈیشن کے بانی اسد جمال کو بہترین کام کرنے پر حوصلہ افزائی کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں