اسلام آباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور وہ حکومت کا حصہ ہیں اور انہیں جائز مقام دیا جائے گا۔
آزادکشمیر میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور گڈ گورننس قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدمات اُٹھائے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے دئیے گے ترقیاتی پیکج کا صحیح استعمال کیا جائے گا تاکہ آزادکشمیر کے بڑے اور دیرینہ مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اُٹھایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پہلے امریکہ اور اب برطانیہ اور یورپ کا کامیاب دورہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسئلہ کشمیر کو بڑی تقویت ملے گی اور ہم سب مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں