وزیر اعظم آزاد کشمیر سے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات، بلدیاتی الیکشن کو جلد از جلد یقینی بنانے سے متعلق حکمت عملی پر گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سینئروزیر و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس کی ملاقات۔ملاقات میں سیاسی، حکومتی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلدیاتی الیکشن کو جلد از جلد یقینی بنانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں،

خواتین اور نوجوانوں کو تحریک انصاف کے منشور کے مطابق موثر نمائندگی دی جائے گی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائیں گے تاکہ عام آدمی بلخصوص نوجوان اور خواتین کی ایک بڑی سیاسی عمل کا حصہ بن سکے۔۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وہ جلد تمام ضلعی ہیڈ کواٹر کا دورہ کریں گے، کارکنان کو اعتماد میں گے اور بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو بھرپور متحرک کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close