وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم کر رہے ہیں جلد ہی ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکیج سے کم آمدن والے طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا ۔عمران خان پاکستان کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم کر رہے ہیں جلد ہی ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی ۔اپوزیشن جو واویلا کر رہی ہے اسے عوام کی توجہ حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ عوام کو پتہ ہے یہ انتہائی کرپٹ ہیں ۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے پہلے حکمران ہیں جنہیں متوسط طبقے کی ضروریات کا خیال ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 130 ملین افراد کے لئے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے خطاب میں اسے حقیقت سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ کس طرح آصف علی زرداری اور نواز شریف قومی دولت کو باہر لے کر گئے اور ملک کو دیوالیہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کس منہ سے عوام کی ہمدردی کا راگ الاپ رہی ہے جو پچھلے تیس سال سے عوام کی دولت لوٹنے میں مصروف رہی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اپنے لیڈروں سے کہے کہ وہ لوٹی ہوئی دولت واپس کریں تاکہ عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر مہنگائی کا اثر پاکستان ہر بھی ہوا ہے مگر پھر بھی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر اثر کم ڈالا ہے کیونکہ یہ عمران خان ہی ہیں جنہیں عوام کی تکالیف کا احساس ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close