صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق

مظفرآباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر و مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی ایوان صدر مظفرآباد میں ون آن ون تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر و مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گے کیونکہ اب وقت آ گیا ہے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھایا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کی جائے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے بیرون ملک دورے سے قبل حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا تھا اور اسی طرح انہوں نے آزاد کشمیر سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر سمیت دیگر رہنماؤ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں