مری (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کی موہڑہ شریف آمد،الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر سے ملاقات کی اور ان کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ الحاج شہزادہ مراد نظیر بادشاہ، الحاج شہزادہ دیدہ ور نظیر اور سردار اویس نقئی بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ دین کی اشاعت و ترویج میں اولیاء کرام کا بنیادی کردار ہے،
اولیاء نے ہمیشہ علاقائی،لسانی اور مسلکی اختلافات سے نکل کر باہمی اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور مسلمانوں کے اندر محبت و اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیا، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ موہڑہ شریف آکر روحانی سکون ملا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حضرت الحاج پیر ڈاکٹر گوہر نظیر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی شخصیت سے متاثر ہوا ہوں، وزیراعظم پاکستان کے انتخاب پر مبارکباد دیتا ہوں، سردار عبدالقیوم نیازی عوامی وزیراعظم ہیں، ان کے انتخاب سے آزاد کشمیر کا خطہ ترقی کرے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں