کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں خاتون اول آزادکشمیر بیگم تقسیم قیوم کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد، خاتون اول پاکستان بیگم ثمینہ علوی مہمان خصوصی تھیں

اسلام آباد (پی آئی ڈی) جموں و کشمیر ہاوس اسلام آباد میں خاتون اول آزادکشمیر تقسیم قیوم کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرآن خوانی، حدیہ درودوسلام اور نعت رسول مقبولﷺ کا اہتمام کیا گیا، محفل میلاد میں خاتون اول پاکستان محترمہ ثمینہ علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، محفل میلاد میں سینیٹرز، ممبران قومی اسمبلی،ایم پی ایز،ایم ایل ایز،پارٹی عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول ثمینہ علوی نے محفل میلاد کے انعقاد پر بیگم تقسم قیوم کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار ہفتہ شان مصطفی منایا گیا، نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کر کے انسانیت فلاح حاصل کرسکتی ہے، اس موقع پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی صاحبزادی محترمہ سعدیہ قیوم نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر آئے، آپ ﷺ کی آمد سے قبل عرب خواتین کو زندہ درگور کردیتے تھے، آپ ﷺ نے آکر جہالت کے اندھیروں کو دور کیا، آپ ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے، انہوں نے خواتین کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت سیرت رسول ﷺ کے مطابق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں