مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردار فہیم اختر ربانی نے کہاکہ شہدا ء جموں کے خون نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی یہی وجہ ہے آج بھی کشمیریوں کی تحریک آزادی زندہ وتابندہ ہے۔ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 6نومبر 1947ء کو مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس سمیت تمام آزادی پسند قوتوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزاکشمیر کے عوام اور حکومت آزاد کشمیر ان کی سیاسی تحریک کی اخلاقی و سفارتی مدد کرتی رہے گی۔آزادحکومت کی اولین ترجیح مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں یوم شہداء جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ چھوڑ کر کشمیریوں کو ان کے ساتھ عالمی سطح پر کیا گیا حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے تاکہ جنوبی ایشیا ء امن کا گہوارہ بنے اور عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلیں۔عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو بند کرائیں اور بھارت کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ممکن بنانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تا کہ کشمیریوں کے بنیادی حق کا فیصلہ ان کی خواہشا ت کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں