آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن ، گریڈ 17 اور 18 کی اسامیوں کے لیے انٹرویو 16 نومبر کو ہوں گے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیرپبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مشتہر شدہ آسامیاں محکمہ صحت عامہ ڈرماٹالوجسٹ (بی ایس۔18)اوپن میرٹ، چائلڈ سپشلسٹ (بی ایس۔ 18)اوپن میرٹ، کارڈیالوجسٹ (بی ایس۔ 18)اوپن میرٹ، ڈینٹل سرجن (بی ایس۔17) اوپن میرٹ،محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں سوشل ویلفیئر آفیسر (بی ایس۔17)ضلع مظفرآباد اور سینئر ٹیچر (بی ایس۔ 17) اوپن میرٹ کے تحت ایم سی کیوز ٹیسٹ میں انٹر ویو کے لیے کوالیفائی کرنے والے امیدواران سے 16نومبر 2021 بوقت صبح 9:00دفتر پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو لیا جائے گا۔

انٹرویو کے لیے طلب کیے گئے تمام امیدواران انٹرویو کی تاریخ سے ایک دن قبل دفتر پبلک سروس کمیشن میں دفتری اوقات کار صبح 9:00بجے سے01:00بجے دن تک اپنی جملہ اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی پڑتال کروانے کے پابند ہوں گے۔ متعلقہ امیدواران اپنی اصل تعلیمی اسناد اور جملہ دستاویزات کے ساتھ حاضری یقینی بنائیں۔ امید واران کو الگ سے کال لیٹرز ان کے دئیے گئے ایڈریس پر ارسال کئے جارہے ہیں اور ویب سائیٹ ajkpsc.gov.pkپر امید واران کی لسٹ بمع رولنمبر ز بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں