آزاد کشمیر، اعلیٰ عدلیہ میں تقرری کے لیے مشاورت،چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر عدلیہ میں ہائی کورٹ کے ججز کی اسامیاں پر کرنے پر مشاورت شروع کر دی گئی۔ اس سلسلے میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے دونوں چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اس سلسلے میں ججز کی تعیناتی کے لیے دونوں چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کی گئی اور اس مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقاتوں میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مشاورت کا عمل جلد مکمل کر کے فوری طور پر عدلیہ کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو ججز نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مشکلات سے نکالا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close