وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے، درخواستوں پر احکامات جاری کیے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیرا عظم سیکرٹریٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔ وزیراعظم نے فرداََ فرداََ سائلین سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی۔چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سائلین کی درخواستوں پر تحریری احکامات بھی دیے۔

جبکہ اپنے سٹاف کو سائلین کی درخواستوں اور زبانی مسائل کے جلد حل کی ہدایات بھی جاری کیں۔ سائلین نے وزیرا عظم آزادکشمیر کے عوام دوست اقدامات کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کوٹلی سے آئی ایک خاتون نے کہا کہ خصوصی طور پر آپ کا شکریہ ادا کرنے آئی ہوں۔گزشتہ دنوں آپ نے میری درخواست پر جو احکامات صادر فرمائے تھے ان پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔

جس پر میں آپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس موقع پر آزادکشمیر بھر سے آئے سائلین نے بلا روک ٹوک وزیرا عظم سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں اور ذاتی مسائل سے وزیرا عظم کو آگاہ کیا۔ جس پر وزیرا عظم نے فوری احکاما ت جاری کیے۔ شہریوں نے اس عوام دوست اقدام پر وزیراعظم آزادکشمیر کی کاوشوں کو سراہا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں