وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت رابطہ کونسل برائے لوکل گونمنٹ و دیہی ترقی کا اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت رابطہ کونسل برائے لوکل گونمنٹ و دیہی ترقی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان، سیکرٹری محکمہ ترقیات و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان نے رابطہ کونسل برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے تحت جاری منصوبہ جات پر بریفنگ دی۔

بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے،عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کر کے ان کا معیار زندگی بلند کریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت جملہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

گاؤں کی سطح پر کچے راستوں اور پگڈنڈیوں کی تعمیر کو بھی شامل کیا جائے،انہوں نے کہاکہ کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت ہر علاقے میں اس کی ضرورت کے مطابق بلاتخصیص بنیادی ضرورت کے منصوبے شروع کریں گے، کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج میں دیہی علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی فوکس کیا جائے گا۔ پانچ سالوں میں آزادکشمیر میں کوئی علاقہ پسماندہ نہیں رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close