وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سینئروزیر سردار تنویر الیاس اور اسپیکر چوہدری انوار الحق کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سینئروزیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات۔ اس موقع پر سپیکرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور زیر غور لائے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرا عظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزاد خطہ کو وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے۔

آزادکشمیر کے لیے میگا ترقیاتی پیکج سے خطہ میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پید ا ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں بلاتفریق احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ احتساب ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں احتساب بیورو کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔ریاست میں سیاحت اور ہائیڈل کے پوٹینشل کو بروئے کار لا کر آمدن میں اضافہ اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقعے فراہم کریں گے۔ سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دیں گے تاکہ ریاست ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہاکہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع کررہے ہیں۔ کشمیر ڈویلپمنٹ سے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا انقلاب آئے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close