چیئر پرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں محترمہ نیلو فر بختیار کا وفد کے ہمراہ مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ

مظفرآباد(پی آئی ڈی) چیئر پرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں محترمہ نیلو فر بختیار نے وفد کے ہمراہ بدھ کے روز مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ کیا۔ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ کوثر تقدیس گیلانی، چیئرمین وویمن کمیشن تہمینہ صادق خان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں کمشنر بحالیات چوہدری محمد فرید نے محترمہ نیلو فر بختیار ودیگر کو مہاجرین کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نے مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں محترمہ نیلو فر بختیار نے مہاجرین میں سماجی تنظیم ’برداشت‘ کی جانب سے رضائیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہاجرین کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی ہے۔ ساڑھے گیارہ ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی،

تیس ہزار خواتین بیوہ ہوئیں، لاکھوں بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خواتین کشمیری خواتین کے شانہ بشانہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئی ہوں۔ عمران خان نے جس انداز سے کشمیریوں کی آوا ز عالمی فورمز پر بلند کی ہے اس سے کشمیریوں کے موقف کو تقویت ملی ہے اور ہندستان دنیا میں بے نقاب ہوا ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close