کورونا رخصت ہونے لگا، آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 02 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،جن میں سے1کا تعلق مظفرآباد اور 1کا پونچھ سے ہے، 5مریض صحتیاب ہوئے ہیں او232افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک316313افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34489افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،33695افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ53مریض زیر علاج ہیں

741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے53مریضوں میں سے44مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ9مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں