آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے حالیہ آرڈیننس کی روشنی میں امیدواران کی سلیکشن کے عمل کا آغاز کر دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے حالیہ آرڈیننس کی روشنی میں امیدواران کی سلیکشن کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ مشتہر ہونے والے اشتہار کی اسامیوں پر 13نومبر 2021سے تحریری امتحانات کا انعقاد کر رہا ہے جس کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے۔

نیز کمیشن جن اسامیوں پر ایکٹ سے پہلے تحریری امتحان لے چکا تھا ان اسامیوں پر 16نومبر2021سے انٹریوز کا سلسلہ دوبارہ شروع کر رہا ہے جس کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ پبلک سروس کمیشن جملہ اسامیوں پر سلیکشن کے عمل اور backlogکے خاتمے کے لیے دن رات کارروائی کرتے ہوئے ریاست کے لیے بہترین اور قابل امیدواران کا جلد ا زجلد چناؤ مکمل کرنے کا پورا عزم کیے ہوئے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close