اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ پلیتھا ماہی پالا کی ملاقات۔آزاد کشمیر میں شعبہ صحت کی اپ گریڈیشن اور بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ نے آزاد کشمیر میں ہیلتھ سیکٹر میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ کا آزاد کشمیر کیلئے فوری طور 9 ایمبولینسز اور 6 ویکسینیشن گاڑیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر کنٹری ہیڈ پالیتھا ماہی پالا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے5 بی ایچ یو کیلئے طبی ساز و سامان کی فراہمی اور 2 ویکسینیشن سنٹر بھی قائم کریں گے۔آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ڈبلیو ایچ او کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ایل او سی پر آباد ہے جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دو سالوں میں آزاد کشمیر کے عوام کو بے پناہ سماجی و معاشی مسائل کا سامناہے۔ آزاد کشمیر میں شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جہاں وسائل کی ضرورت ہے وہیں ٹیکنیکل تعاون درکار ہے۔ڈبلیو ایچ او کی دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں، آزاد کشمیر کے شعبہ صحت کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ڈبلیو ایچ او جیسے اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں