بلاول بھٹو زرداری کی مہنگائی کے خلاف آزاد کشمیر میں زبردست احتجاج پر پارٹی تنظیموں کو شاباش

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر کی طرح پورے آزاد جموں و کشمیر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر صوبائی و ضلعی تنظیموں کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف ہونے والا تاریخی احتجاج ایک اہم پیش رفت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہاڑوں سے سمندروں تک عوام عمران خان کے خلاف سڑکوں پر نکل کر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کی ناجائز حکومت کو قبول نہیں کرتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ان کے خلاف ایک نعرہ لگا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے اور آج پوری قوم سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے خلاف یک زبان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close