کنٹرول کے دونوں جانب یوم سیاہ، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال، دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کےجلسے ،احتجاجی اور جلوس نکالے اور مظاہرے

مظفر آباد (پی این آئی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔کشمیری قیادت نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ 27 اکتوبر 1947 کوجموں و کشمیر پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں میں کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اس موقع پر تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی قبضے کے خلاف آج 27 اکتوبر کو منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات اور جلسے منعقد، ریلیاں اور جلوس نکالے اور مظاہرے کیےجا رہے ہیں۔آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اس موقع پر تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یومِ سیاہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس مظفر آباد میں مرکزی تقریب ہو گی۔

یوم سیاہ، مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہوگی ۔پاسبان حریت کے مطابق کنٹرول لائن نیلم اور اٹھ مقام پر بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق مظفر آباد، ہٹیاں بالا، مہاجر کیمپ، چھتر باغ اور دیگر علاقوں میں بھی احتجاج ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close