اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی ٹیلی ویژن شعبہ کرنٹ افیئرز 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری نغمہ “اے وادی کشمیر ” جاری کر رہا ہے ۔ہفتہ کے روز ایک پیغام میں کشمیری نغمہ کے ڈائریکٹر /پروڈیوسر راجہ ساجد رشید نے کہا کہ 27 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے نغمے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی انکی بے پناہ قربانیوں اور کشمیریوں کے عزم اور حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
اس نغمے میں بھارتی افواج کے مظالم کے آ گے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے کشمیریوں کی ترجمانی اور چوہتر سال سے ہندوستانی غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کے حوصلے کی صحیح معنوں میں عکاسی کی گئی ہے ۔اس کشمیری نغمہ کو شکیل میر نے لکھا اور مجتبی چونی کی کمپوزیشن کے ساتھ ملک کے نامور گلوکار نصیر احمد خواجہ نے اپنی خوبصورت آ واز میں حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے جذبات کو اجاگر کیا ۔
کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےاس نغمے کو مختلف زبانوں جس میں عربی ٫چائنیز فرانسیسی اور انگلش میں سب ٹائٹل کے ساتھ جاری کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں