وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ سے خطاب

راولاکوٹ(پی آئی ڈی) وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیاز ی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی موجودگی میں کشمیر پر نہ ہی کوئی سودے بازی ہو سکتی ہے اور نہ ہی تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ زیر غور لایا جا سکتا ہے۔ آزادکشمیر کی عوام کی خدمت کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں۔ عوامی فلاح وبہبود و ترقی کا عمل تیزی سے جاری رہے گا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈسٹرکٹ بار کے لیے15لاکھ اور بار کونسل کی بلڈنگ بنانے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کشمیریوں کے محسن اور وکیل ہیں جس طرح سے عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں حال ہی میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیویارک کا دورہ کیا اور بھرپور انداز میں کشمیریوں کی نمائندگی کی، اب صدر ریاست یورپ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہے ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب میں وکلا،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،سول سوسائٹی اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم آزادکشمیر نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان کے عمران خان کے ویژن اور مشن کے مطابق آزادکشمیر میں میرٹ کا بول بالا ہو گا۔آزادکشمیر میں غریب طبقے کو اٹھا کے اوپر لائیں گے اور میرٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔ پونچھ غازیوں اور شہدا کی سرزمین ہے۔یہاں کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا نہیں آئے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close