سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشاد محمود کو کشمیر لبریشن سیل کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا

مظفر آباد (پی این آئی) وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد محمود کو کشمیر لبریشن سیل کا ڈائریکٹرجنرل مقرر کر دیا ہے، ارشاد محمود نے فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ ارشاد محمود تحریک آزادی کشمیر کے ایک بڑے داعی اور متحرک شخصیت ہیں جنہیں کشمیر کی بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کے موضوع پر اتھارٹی مانا جاتا ہے۔

وہ اس حوالے سے سینکڑوں مضامین اور مقالے لکھ چکے ہیں۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے متعدد سیمینار منعقد کرائے اور عالمی سطح پر بھی ایسے پروگراموں میں شرکت کی ہے۔ ان کی تحریروں کے مداح پاکستان، جموں کشمیر، برطانیہ کے علاوہ امریکہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی پائے جاتے ہیں۔ بجا طور پر توقع کی جا رہی ہے کہ ارشاد محمود کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے اور اس کی حمایت کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close