واشنگٹن (پی این آئی) کشمیر گلوبل کونسل نے جموں کشمیر کی عوام سے 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ 27 اکتوبر 1047ء کو بھارت نے اپنی فوج جموں کشمیر میں اتاری تھی اور طاقت کے زور پر عوامی خواہشات کے برخلاف علاقے پر قبضہ کیا تھا۔ کشمیر گلوبل فورم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ کشمیر گلوبل فورم کے صدر فاروق صدیقی نے اس دن کو کشمیریوں کیلئے سیاۃ دن قرار دیا ہے کیونکہ اس دن جموں کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا اور پورے خطے کے امن کو داو پر بھی لگایا گیا۔
لہذا خطےسے غیر مشروط افواج نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ فاروق صدیقی نے بھارت کی طرف سے 26 اکتوبر کے دن کو منانے پر بھی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے غیر آئینی و غیر اخلاقی طور پر متنازعہ علاقے کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی جس کو کشمیری کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیر گلوبل فورم اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جلد ایک خط لکھا جائے گا جس میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تعینات یو این ملٹری آبزرور کو مزید با اختیار بنایا جائے اور ہر وہ کوشش کی جائے جس سے خطے میں بہتری آ سکی۔ کشمیر گلوبل فورم منقسم جموں کشمیر کے عوام کی ہر فورم پر نمائندگی کرتے ہوئے آواز اٹھاتا رہے گا اور خطے سے افواج کے نکلنے اور ین الاقوامی قوانین کے مطابق لوگوں کو انکا بنیادی حق دلانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں