آزاد کشمیراحتساب بیورو کی بڑی کارروائی، حبیب بینک باغ میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کاغبن ، ا سکینڈل میں ملوث بینک ملازمین اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا

مظفر آباد (پی این آئی) احتساب بیورو کی بڑی کارروائی، چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز کی خصوصی ہدایت پر احتساب بیورو کی انوسٹی گیشن ٹیم نے حبیب بینک باغ میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد غبن کے بینک سکینڈل میں ملوث بینک ملازمین اور شاہد پٹرولیم و اختر پٹرولیم باغ کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آج باغ سے تین ملزمان ، سید نعمان گردیزی برانچ کیشئر،راشد محمود Teller بینک ملازم اور شاہد پٹرولیم، پٹرول پمپ باغ کے منیجر محمد مشتاق ولد محمد یوسف کو گرفتار کر کے مظفرآباد تھیوری سیف ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بڑے سکینڈل میں ملوث دیگر متعدد افراد کو بھی آئندہ دنوں میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر حبیب بینک باغ کے عملہ نے اختر پٹرولیم اور شاہد پٹرولیم باغ کے عملہ کی ملی بھگت سے عام لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی رقم فراڈ اور جعلسازی سے مزکورہ پٹرول پمپس میں منتقل کرتے ہوئے نکلوا کر اپنے ذاتی تصرف میں لاتے رہے۔ دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات کے امکانات ہیں۔ احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کی جانے والی اس کارروائی کو مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے سراہا ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close