وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مبارکباد، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر مولانا فضل الرحیم کی قیادت میں وفدکی ملاقات

اسلام آباد/کشمیر ہاؤس (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر و پارلیمانی سیکریٹری مولانا فضل الرحیم کی قیادت میں وفد نے جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد نے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی صورت میں آزادکشمیر کے عوام کو حقیقی قیادت میسر آئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آپ کی صورت میں جو انتخاب کیا ہے وہ کشمیری عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔انہوں نے کہا جس طرح آپ نے گراس روٹ لیول سے عوام کی خدمت کو اپنا مطمع نظر بنایا یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو اس منصب پر فائز کیا ہے۔وفدنے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں ایک طرف ریاست ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گی جبکہ دوسری جانب عوام کی خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وفد کا نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close