آزاد کشمیر میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پرملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادکشمیر میں بہتری لانے کے لئے موثر اقدامات اُٹھانے پر بات چیت کی گئی۔ آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر پر جارحانہ انداز میں آواز بلند کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے امریکہ کے دورے کے بعد اپنے آئندہ دورہ برطانیہ اور یورپ کے حوالے سے بھی وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close