بیرسٹر سلطان محمود کو برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کی دعوت،برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ واجد خان کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور لارڈ واجد خان نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف امور میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ خاص کر برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس میں لارڈز میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کیا جائے گا تاکہ بھارت کو دفاعی پوزیشن میں لایا جاسکے۔اس موقع پر لارڈ واجد خان نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کی دعوت دی۔ جو صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی۔

عنقریب اس کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔اس موقع پر لارڈ واجد خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بطور صدر ریاست کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر لارڈ واجد خان نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکہ کے حالیہ کامیاب دورے کی بھی مبارکباد دی۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لارڈ واجد خان کو اپنے دورہ امریکہ کے دوران کشمیر ایشو کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔۔۔۔۔

close