8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 17 سال آج مکمل ہو گئے،متاثرین کی داد رسی کے لیے حکومت تندہی سے کام کرائے گی، بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد (پی این آئی ) آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اس زلزلے میں ہزاروں جانیں قربان ہوئیں اور قیمتی املاک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس موقع پر اپنے ایک بیان میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کو آج 17 سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک عمارات کی تعمیر نو کا کام مکمل نہیں ہو سکا سکولز،

دفاتر، گھروں و دیگر عمارات کی تعمیر بھی ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔ میرپور میں 2019 میں زلزلہ آیا اور اس میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی وہاں پر بھی ابھی تک تعمیر نو کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔ ہم اس سلسلہ میں اقدامات اٹھا ر ہے ہیں کیوں کہ آزاد کشمیر میں زلزلے تواتر سے آ رہے ہیں لہذا میں حکومت سے کہوں گا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کام تیز کرے تاکہ متاثرین کی داد رسی ہو سکے۔ ہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جیالوجیکل سروے بھی کروائیں گے تاکہ آئندہ نقصانات سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر میں 8 اکتوبر 2005 اور میرپور میں 2019 کے زلزلوں میں شہید ہونے والوں کے سوگواران اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور انہیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی مکمل آباد

کاری اور دادرسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں