مقبوضہ کشمیر اب آزاد ہونے کی طرف جارہا ہے، صدر آزاد کشمیر

لاہور(آئی این پی )آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اب آزاد ہونے کی طرف جارہا ہے۔لاہور میں اپنے اعزاز میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت میں جس طرح تحریکوں نے جنم لے رکھا ہے، اس کا

شیرازہ بکھرنے لگا ہے، مودی اقوام متحدہ میں خطاب کرنے جارہا ہے اور مودی کے خطاب کے موقع پر کشمیری اقوام متحدہ کے باہر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھی اب آزاد ہونے کی طرف جارہا ہے، انٹرنیشنل حالات اب ایسے بن رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی قریب آرہی ہے۔صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں گے اس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔سلطان محمود نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن عام آدمی کی بہتری کے لیے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close