مودی کی امریکا آمد پر کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

مظفرآباد(آئی این پی)آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے بھارتی وزیراعظم کی امریکا آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نازک موڑ میں داخل ہوگیا ہے،کسی قوم کو زیادہ دیرغلام نہیں رکھاجاسکتا، سیدعلی گیلانی کی زبردستی تدفین دنیاکی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا کیلئے اب کشمیر کے معاملے پر آنکھیں کھولنے کا وقت ہے،

25ستمبرکومودی نیویارک جارہا ہے، امریکا میں مقیم کشمیری مودی کی آمدپر احتجاج کریں گے،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیریوں کو آزادی نصیب ہوگی،بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آزادکشمیرمیں احتساب کاسلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں، احتساب کا ایکٹ میں نے بحیثیت وزیراعظم بنایا تھا، جس پر اب عمل درآمد شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close