آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو خالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

مظفر آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی دوخالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 3 میرپور اور حلقہ ایل اے 7کوٹلی 5پر پولنگ 10اکتوبر کو ہوگی جب کہ دونوں حلقوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 23 ستمبرکو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائےگی۔حلقہ ایل اے 3میرپور 3کی نشست سلطان محمود کے صدر آزادکشمیر منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی جب کہ ایل اے 7 کوٹلی 5 کی نشست چوہدری یاسین کی ایک سیٹ چھوڑنے پر خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close