آزاد کشمیر میں کورونا کی چوتھی لہر کا دباؤ جاری، چوبیس گھنٹے میں 49 شہریوں میں کورونا کی تصدیق، 4 انتقال کر گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 49افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے 04مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 2کا تعلق مظفرآباد،1کا میرپور اور 1کا بھمبر سے ہے،133مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور557افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسز میں سے03کا جہلم ویلی،2کا پونچھ،4کا تعلق سدھنوتی،13میرپور،22

کا بھمبراور5کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک283991افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور32873افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے29959افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2202مریض زیر علاج ہیں 712مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے122کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،21کا نیلم،135کاپونچھ،96کا باغ،13 کا حویلی، 15کاتعلق سدھنوتی،154 کاتعلق میرپور،54کابھمبراور74کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے2202مریضوں میں سے2146مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ56مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close