آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر راجہ ذوالقرنین خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اُن کی وفات نظر بندی میں ہوئی اور بھارتی سرکار نے اُن کی تجہیز و تکفین میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔دوران گفتگو صدر ریاست نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروانی چاہیے۔ اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close