سید علی گیلانی کی رحلت سے ہر کشمیری دکھ اور کرب میں ہے، ان کا مشن جاری رہے گا‘ وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی

مظفرآباد(آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے ممتاز حریت رہنما سید علی گیلانی کے وصال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عظیم حریت رہنماء سید علی گیلانی کی رحلت سے ہر کشمیری دکھ اور کرب میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی استعمار کے خلاف اپنی قوم کی آزادی کی جنگ پوری جرات، بہادری اور

صبر و استقلال سے لڑنے والے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد کشمیری قوم اور دنیا بھر کے آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات تحریک آزادی کشمیر کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے جس مقصد کے لیے جدوجہد کی اس کی تکمیل تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close