سید علی گیلانی کا انتقال، آزاد کشمیر میں آج عام تعطیل، تین روزہ سوگ کا سرکاری اعلان

مظفرآباد (پی آی ڈی) سابق چیئرمین آل پارٹیزحریت کانفرنس، تحریک آزادی کشمیر کے عظیم حریت راہنما سید علی گیلانی کی وفات پر مرحوم رہنما کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے آج 02 ستمبر کو ایک روزہ چھٹی اور 04 ستمبر تک تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران ریاستی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔۔۔۔

سری نگر،92 سالہ سید علی گیلانی کو رات کے اندھیرے میں سپرد خاک کر دیا گیا

سری نگر (پی این آئی) 92 سالہ سینئر کشمیری حریت پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو گذشتہ رات سخت سیکورٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ان کے عزیزوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو سخت سیکیورٹی میں رات کے اندھیرے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی گئی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے حیدر پورہ کے علاقے میں قبرستان کو بھی سیل کر دیا جہاں سید علی گیلانی کو سپردِ خاک کیا گیا۔سید علی گیلانی کے ایک رشتے دار نے بتایا ہے کہ حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سید علی گیلانی کی تدفین کی گئی۔ سید علی گیلانی گزشتہ روز بھارتی قید میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں گذشتہ 12 برس سے بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔پاکستان میں سید علی گیلانی کی وفات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ان کی یاد میں ایک دن سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close