وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات،گڈ گورننس اور میرٹ کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر میں گڈ گورننس اور میرٹ کے مطابق کام کیا جائے گا۔ عام آدمی کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے گا، غربت کے فوری خاتمہ کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان میں ہر ممکن بہتر ی لائی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے

درمیان ایوان صدر مظفرآباد میں ہونے والی ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ کابینہ کی تشکیل احسن طریقہ سے مکمل کی گئی ہے۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے کہا کہ اب جبکہ آپ کی ٹیم مکمل ہو چکی ہے آپ اپنا کام شروع کریں جہاں تک ممکن ہوا میں مدد کروں گا۔ ماضی کی حکومتوں نے جو غلطیاں کی ہیں ان کا بھی ازالہ کریں گے۔ کرونا کی صورتحال پر بھی تفصیل گفتگو ہوئی اور اس پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close