آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی ) آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار،سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس ممبر اسمبلی کے طور کام جاری رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کابینہ کے پہلے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوے۔تنویر الیاس کے ترجمان نے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد سے باہر ہیں۔ ترجمان نے کہا تنویر الیاس مظفرآباد میں کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close