وزیراعظم آزاد وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ممبر قومی اسمبلی ذین قریشی نے ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ رکن قومی اسمبلی ذین قریشی نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ذین قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی بدولت آج پاکستان کا ہر سیاسی کارکن مستفید ہو رہا ہے، آپ کا وزیر اعظم بننا بھی وزیراعظم عمران خان ویژن کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، آپ کے اس منصب پر فائز ہونے سے کسی نے بھی انگلی نہیں اٹھائی، امید کرتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیاں ختم ہوں گی اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ذین قریشی کا نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تعمیر و ترقی کیلئے کوششیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close