سردار عبد القیوم نیازی نے وزیر اعظم ہاوس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا

مظفر آباد (پی این آئی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے وزیر اعظم ہاوس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ہفتے میں دو روز عوامی وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بدھ اور جمعرات کے روز صبح 10 بجے دن 1 تک عوامی وفود سے ملاقات کیا کریں گے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد یا اسلام آباد وزیراعظم ہاوس میں عوام کے مسائل سنا کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عوام نے بھاری مینڈیٹ کیساتھ مجھے قانون ساز اسمبلی میں بھیجا، معزز ممبران اسمبلی نے مجھے بھرپور اعتماد کیساتھ وزیراعظم بنایا۔سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ چالیس سالہ سیاسی کیریئر میں عوام کی خدمت ترجیح رہی، ہمیشہ کوشش رہی دکھی افراد کی کی مدد کروں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ عوام نے اسی احترام اور عزت کیساتھ ہزاروں میں ووٹ دیے، اللہ پاک نے مجھے اقتدار عوام کی خدمت کیلئے دیا،پوری کوشش کروں گا کہ دل و جان سے عوام کی خدمت کروں اورآزاد کشمیر میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں