آزاد کشمیر گزشتہ 24 گھنٹے میں 212 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 212 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،1مریضوںکی کورونا وائر س کی وجہ سے موت ہوئی جس کا تعلق باغ سے ہے ۔ 396 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور1477 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے 21 کا تعلق مظفرآباد، 05 کا جہلم ویلی، 04 کا نیلم، 29 کا پونچھ، 14 کا باغ، 55 سدھنوتی ، 22 میرپور، 28 کا بھمبر اور 34 کا کوٹلی سے ہے۔ آزاد کشمیر میں اب تک 275943 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 31861 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 27950 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 3217 مریض زیر علاج ہیں 694 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 117 کا تعلق مظفرآباد، 27 کا جہلم ویلی، 20 کا نیلم، 131 کا پونچھ، 94 کا باغ، 13 کا حویلی، 14 کا تعلق سدھنوتی،151 کاتعلق میرپور، 53 کابھمبر اور 74 کا کوٹلی سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں