مظفر آباد، سیلفی بناتے 2 نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے

مظفر آباد (پی این آئی) مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہونے والے دریائے نیلم کے کنارے پر کھڑے ہو کر سیلفی کا شوق پورا کرنے والے دو نوجوان دریا کی موجوں کی نذر ہو گئے۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد شہر میں تانگہ اسٹینڈ کے قریب پیش آیا جہاں دونوجوان دریا کے کنارے کھڑے ہو کر سیلفی بنا رہے تھے۔ ریسیکیو عملے کا کہنا ہے کہ پہلے ایک نوجوان دریا میں گرا پھر اس کر بچانے کی کوشش میں دوسرا نوجوان بھی دریا کی نذر ہو گیا۔ دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close