آزاد جموں وکشمیر کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ پیر کو ہو گی

مظفرآباد (آئی ا ین پی) آزاد جموںوکشمیر کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ مورخہ 23-08-2021بوقت:00 10بجے صبح تا:00 02بجے دن آزاد جموں وکشمیر اسمبلی بلاک نمبر12 سول سیکر ٹریٹ میں ہو گی۔سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن؍ریٹرنگ آفیسر نے ممبران کشمیر کونسل کے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔جس کے مطابق چوہدری پرویز اشرف،شجاع خورشید راٹھو،خواجہ طارق سعید، سردارعبدالرزاق خان،محمد اصغر قریشی ،محمد یونس میر، شامل ہیں۔ بعد ازاں پولنگ کے اہتمام پر گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔۔۔۔

بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے کے بعد سیکیورٹی فراہم کر دی گئی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

مظفرآباد (پی این آئی) نومنتخب صدرآزادریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی سے 34 ووٹوں سے کامیابی کے فوری بعد سرکاری پروٹو کول اور سیکورٹی فراہم کر دی گئی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوآزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغام موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وفاقی وزراء چوہدری شفقت محمود، فواد چوہدری، شہباز گل، ڈاکٹر نوشین حامد، سینیٹر فیصل جاوید، پاکستان میں مقیم سفیروں، سفارتکاروں سمیت یورپی و برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور دنیا بھر سے تمام مکتب فکر کے افراد کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close