بیرسٹر سلطان محمود نے صدر آزاد کشمیر بنتے ہی کشمیریوں کوبڑی یقین دہانی کرا دی

آزاد کشمیر(پی این آئی) کشمیر کاز پر سمجھوتہ نہیں کروں گا،بین الاقوامی سطح پر کشمیر کیلئے کام کروں گا، آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی تجویز سے متعلق حقائق سے پردہ اُٹھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کروں گا، آزاد کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں، یہ سب باتیں حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہیں۔جو لوگ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، وہی حقیقت میں کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وہ ریاست کے اصل مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے ، زیادہ ووٹ ملناپی ٹی آئی اور عمران خان پر اعتماد ہے۔آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر بیرسٹرسلطان محمود کا کہنا ہے کہ کشمیر کاز پر سمجھوتا نہیں کروں گا اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کروں گا۔بیرسٹرسلطان محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے ریاست کےسب سے بڑے عہدے کے لیے چنا گیاہے لیکن کشمیر کاز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔بیرسٹرسلطان محمود نے تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گروپ بندی کاپروپیگنڈاکرنے والے ناکام ہو گئے ، تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں متحد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدرکا عہدہ ہے صرف پروٹوکول نہیں مسائل کےحل کے لیے بھی ہے ، مسئلہ کشمیر کےلیےصدارتی منصب مؤثر انداز میں کرادار ادا کر سکتا ہے ، تاہم ماضی میں صدر کے منصب سےخاطر خواہ کام نہیں کیاجا سکا۔بیرسٹرسلطان محمود کا کہنا تھا کہ صدر کے عہدے کو مزید باوقار بناؤں گا ، عہدے پر ریاست کی بڑی بڑی شخصیت فائز رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close