آزاد کشمیر کے بڑے شہر میں تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ

کوٹلی(آئی این پی ) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے باعث تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوٹلی میں انتظامیہ نے ضلع بھر میں تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے۔۔۔۔

مظفر آباد میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب، وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے اپوزیشن کو بھی شریک کیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی) یوم آزادی پاکستان آزادجموں وکشمیر میں ملی جوش و جذبے اور بھرپور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب دارلحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان، ڈپٹی سپیکر چوہدری محمد ریاض، ممبران اسمبلی خواجہ فاروق احمد، دیوان علی خان، تقدیس گیلانی، جاوید بٹ، انصرابدالی، ملک ظفر،چیف سیکرٹری شکیل قادر خان،انسپکٹرجنرل پولیس،سیکرٹریز حکومت سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اس موقع پر بانیان پاکستان کوخراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ایک مستحکم فلاحی ریاست کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close