سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں پرچم کشائی کی تقریب چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان قومی پرچم لہرائیں گے

مظفرآباد(آئی ا ین پی)سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں 74ویں یوم آزادی کے موقع پرآج مؤرخہ 14 اگست 2021 کو پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان قومی پرچم لہرائیں گے۔ پرچم کشائی کی تقریب صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں منعقدہوگی۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم ،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان ، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر، سابق چیف جسٹس ،بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و اراکین ،وائس چیرمین و اراکین بار کونسل اورسینئر وکلا شرکت کریں گے۔کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی ہدایت پر تقریب کو انتہائی مختصر رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔

آزاد کشمیر کے بڑے شہر میں تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ

کوٹلی(آئی این پی ) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے باعث تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوٹلی میں انتظامیہ نے ضلع بھر میں تعلیمی ادارے 21 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں