مظفر آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار وآزادکشمیرکے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے ایک کاغذات نامزدگی مظفر آباد سے ممبر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد جبکہ دوسرے کاغذات نامزدگی کوٹلی سے ممبر قانون ساز اسمبلی ملک ظفر نے جمع کرائے۔اس موقع پر ممبرن اسمبلی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صدارتی انتخاب کے لئے حکومت کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے میاں وحید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ 17 اگست کو ہو گی جبکہ نو منتخب صدر24 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے ایک کاغذات نامزدگی مظفر آباد سے ممبر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد جبکہ دوسرے کاغذات نامزدگی کوٹلی سے ممبر قانون ساز اسمبلی ملک ظفر نے جمع کرائے۔اس موقع پر ممبرن اسمبلی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صدارتی انتخاب کے لئے حکومت کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے میاں وحید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ 17 اگست کو ہو گی جبکہ نو منتخب صدر24 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں