وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اسلام أباد میں انکی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پرملاقات میں دونوں رہنماؤں نےأزاد کشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت بننے پر اظہارمسرت کیا گیا جبکہ اسی طرح اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرأمد کے لٸے بھرپور طریقے سے کام کیا جاٸے گا۔أزادکشمیرکے عوام نے انتخابات میں جسطرح پی ٹی أٸی پر اپنے اعتماد کا اظہارکیا ہے اس پر ہم احسن طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اس موقع پردونوں رہنماءوں نے باہمی دلچسپی کے امورسمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close